پنجاب میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد
اطلاق آج سے 25 نومبر تک ہو گا،محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصرکھوکھر)پنجاب بھرمیں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذکرتے ہوئے جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا اطلاق آج سے 25 نومبر تک ہو گا،محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،دفعہ 144 کے نفاذ کے بعدصوبہ بھرمیں ہر قسم کے احتجاج، جلسے،جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کےاجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس ٹو: عمران خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئےسافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے اورشرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔