سندھ ہائیکورٹ کا عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم   

Nov 22, 2024 | 15:17:PM

 (24 نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے علوی ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک 3 اکتوبر کو سیل کیا تھا۔

ایس بی سی اے نے کراچی کی سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے بلاک B مکان نمبر 23B  میں کارروائی کرتے ہوئے بنگلے میں قائم ڈینٹل کلینک کو سیل کر دیا تھا۔ایس بی سی اے کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصّہ لیا تھا۔اس حوالے سے ایس بی سی اے کے ترجمان نے کہا تھا کہ کلینک رہائشی مکان میں ہونے پر سیل کیا گیا ہے، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، ایسی کارروائیاں پورے شہر میں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں