(24نیوز)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں۔پرتھ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی تمام وکٹیں فاسٹ بائولرز نے حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بعد ازاں کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 67 رنز سکور کیے۔بھارت کے جسپریت بھمرا نے 4، محمد سراج نے 2 اور ہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔