(اویس کیانی)نپیرا نے حکومت کی طرف سے ونٹر بجلی پیکج کی سماعت کا اعلان کر دیا،اتھارٹی 26 نومبر کو ونٹر پیکج پر سماعت کرے گی،نیپرا نے کہا ہے کہ متعلقہ فریقین سماعت سے قبل اپنے تحریری کمنٹس بھیج سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے حال ہی میں ونٹر بجلی سہولت پیکج کا'اعلان کیا گیا ہے ،نیپرا نے کہاکہ ونٹر پیکج کا اعلان دسمبر سے فروری تین ماہ کیلئے کیا گیا،ونٹر بجلی پیکج ای سی سی سے منطور کیا گیا،ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی یونٹ کی قیمت 26روپے سات پیسے مقرر کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کنزہ ہاشمی اور زاویار کی بڑھتی قربتیں، افواہوں نے زور پکڑ لیا