پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

Nov 22, 2024 | 18:15:PM
پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی قیادت کو بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ،بیرسٹر گوہر ،علی محمد خان،رؤف حسن اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی اورلطیف کھوسہ بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے مگر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے،بیرسٹر گوہر کا اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج کورٹ میں نہیں آسکے تھے ملاقات بھی ایک طریقہ کار ہے،آج ملاقات کا دن بھی نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی سے مختلف امور پر بات ہونا تھا ،ان کاکہناتھا کہ احتجاج تو منسوخ کرنے والی کوئی بات نہیں ہے، سب باتوں کی ہدایات لینے کیلئے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کنزہ ہاشمی اور زاویار کی بڑھتی قربتیں، افواہوں نے زور پکڑ لیا