پی ٹی آئی لاہور نے احتجاج کیلئے موبلائزیش کمیٹی بنا دی

Nov 22, 2024 | 18:30:PM
پی ٹی آئی لاہور نے احتجاج کیلئے موبلائزیش کمیٹی بنا دی
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پی ٹی آئی لاہور نے احتجاج کیلئے موبلائزیشن کمیٹی بنا دی۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ کو موبلائزیشن کمیٹی کا کنوینر مقررکر دیاگیا،احمر بھٹی،حافظ فرحت عباس،مصباح واجد کمیٹی میں شامل ہیں،ان کے علاوہ فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید بھی کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیاں کو مانیٹر کرے گی،کمیٹی ٹکٹ ہولڈرز کو احتجاج کیلئے مہم چلانے کی ترغیب دے گی۔

کمیٹی شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے عمل کی نگرانی کرے گی،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمودنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کنزہ ہاشمی اور زاویار کی بڑھتی قربتیں، افواہوں نے زور پکڑ لیا