(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا اقدام، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے25 برس بعد پولیس کے لئے ہاوسنگ سکیم کا آغاز کر دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں این پی ایف ڈی ون کیپیٹل پارک سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی مختلف صوبوں سے تعلق پولیس ملازمین اور شہداء کے اہل خانہ کی نشتوں پر گئے اور انہیں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز دئیے، انہوں نے الاٹیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تحت پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر صابر احمد کے آنے سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن چند مہینوں سے کافی فعال ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹس سے منافع کماکر پولیس کی ویلفئیر پر خرچ کرنا قابلِ تحسین ہے، کوشش ہے کہ ہر شہید کا اتنا بجٹ ہو جو انکے خاندان کے لیے کافی ہو، انہوں نے کہا کہ ہر زخمی پولیس کی دیکھ بھال نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی ذمہ داری ہے،بہت جلد ہی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور سی ڈی اے ملکر جوائنٹ پراجیکٹ لائیں گے،ہماری کوششیں ہوگی کہ شہیدوں اور معذوروں کا حصہ سب سے پہلے ہو۔
اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ہاؤسنگ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفننگ دی اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ممنون ہیں کہ پولیس ہمیشہ سے آپ کی اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی اسلام آبادپولیس ، چیف کمشنر اسلام آباد، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور اعلی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔