ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت اختتام

Nov 22, 2024 | 18:30:PM

(اشرف خان ، ایاز رانا ) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، امریکی ڈالر مسلسل سستا ہونے لگا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر آج 20  پیسے سستا ہوگیا ، کمی کے بعد 277.96 روپے سے کم ہوکر  277.76 روپے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17پیسے کمی سے   278 روپے 77 پیسے کا ہوگیا ،یورو3.51 روپے سستا ہوکر 289.62 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 3.24 روپے سستا ہوکر 348.59 روپے  ،یو اے ای درہم ایک   پیسے کمی سے  76 روپے اور سعودی ریال 3 پیسے کم ہوکر   74.20 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈقائم ہو گیا، تاریخ میں پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، لیکن کاروباری روز کے اختتام تک 100 انڈیکس 469 پوانٹس کے اضافے سے 97ہزار 798کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس 99ہزار 623 کی نئی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا،آج 45 ارب روپے مالیت 1 ارب 24 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں