ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر میں ہفتے کی چھٹی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے تمام ٹیکس دفاتر ہفتہ کو معمول کے مطابق کھلے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 23 نومبر اور 30 نومبر کو کھلے رہیں گے،ٹیکس اورڈیوٹی وصولی کیلئے تمام لارج، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس، علاقائی دفاتر اور کارپوریٹ ٹیکس آفس کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔