محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج

Nov 22, 2024 | 19:16:PM
محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج
کیپشن: محمود الرشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عسکری ٹاور حملہ سمیت 9 مئی کے6مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی ،سرکاری وکیل نے محمود الرشید کی تمام ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی،سرکاری وکیل کا کہنا تھا ملزم9مئی کی منصوبہ بندی میں ملوث اور جلاؤ گھیراؤ کے وقت موقع پر موجود تھا۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔

واضح رہے میاں محمود الرشید نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی اونچی اڑان ، قیمت میں پھر ہزاروں روپے اضافہ