سرکاری حج سکیم کے تحت فضائی کرائے میں کمی سے کتنا فائدہ ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سرکاری حج اسکیم کے تحت فضائی کرائے میں کمی سے مجموعی طور پر عازمین حج کو 1 ارب 24 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا،اس تبدیلی کے نتیجے میں 89 ہزار 605 عازمین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں فی کس 14 ہزار روپے کم ادا کرنے ہوں گے۔
گزشتہ سال فضائی سفر کے لیے عازمین حج سے فی کس 2 لاکھ 34 ہزار روپے چارج کیے گئے تھے، جبکہ اس سال عازمین حج کو فضائی سفر کے لیے صرف 2 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے،وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی آئی اے کے علاوہ دیگر نجی ایئرلائنز سے رواں ہفتے معاہدے کا امکان ہے، جس سے مزید عازمین کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے،واضح رہے کہ حجاج کرام 2025 کے لیے اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے،تفصیلات کے مطابق حجاج کرام کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کردی گئی، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے۔