حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہرائیں بند کردیں،علی امین گنڈاپور

Nov 22, 2024 | 22:14:PM
حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہرائیں بند کردیں،علی امین گنڈاپور
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے احتجاج کی کال کے بعد حکومتی اقدامات پر کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہرائیں بند کردیں۔

علی امین گنڈاپور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہناتھا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہناتھا کہ ہم ابھی تیاریوں کے مراحل میں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا،ان کاکہناتھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بلاک کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے ہیں،جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی