راولپنڈی میں تاحکم ثانی بس اڈے بند،24 نومبر کو میڑو بس سروس بھی معطل رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی میں تمام بس اڈوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری جبکہ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹر وبس سروس بھی 24 نومبر کو مکمل طور پر بند رہے گی۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات سے ٹرانسپورٹ اڈے بند رکھے جائیں ،بس اڈوں کو تاحکم ثانی بند کیا جاتا ہے ۔
بس اڈوں کو قنعاتیں لگا کر بند رکھا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔
دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 24 نومبر کو میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی ، میٹرو بس سروس کو صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بند کرنے یا فیصلہ کیا گیا ہے ۔