(24 نیوز)پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی میں تمام بس اڈوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات سے ٹرانسپورٹ اڈے بند رکھے جائیں ،بس اڈوں کو تاحکم ثانی بند کیا جاتا ہے ۔
بس اڈوں کو قنعاتیں لگا کر بند رکھا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔