عمران خان کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کا معاملہ ، مزید 4 مقدمات میں ضمانتی مچملکے جمع

Nov 22, 2024 | 22:36:PM

(24 نیوز )9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا معاملہ ،مزید 4مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے انسداد دہشتگردی عدالت میں داخل۔

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بھی بانی پی ٹی ائی کے ضمانتی مچلکے داخل کروائے گئے،تھانہ وارث خان،کینٹ اور سول لائنز میں درج مقدمات میں بھی ضمانتی مچلکے داخل کروائے گئے،ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے رہائی روبکار جاری کر دی،9مئی سے متعلق تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں تاحال ضمانتی مچلکے داخل نہیں کروائے گئے ،بانی پی ٹی آئی راولپنڈی میں درج 9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت پر ہیں،مجموعی طور پر 11مقدمات میں ضمانتی مچلکے داخل کروا دیئے گئے۔

مزیدخبریں