(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ بولر نے کہا ہے کہ پاکستانی بولرز خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ای ین بشپ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے جب کہ بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں،ای ین بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرزخطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
دوسری طرف شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جیت کے دعوے کرکے اپنی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا رہا ہے، ایسا نہ ہو یہ دعوے انہیں ذلیل کرادیں، بھارتی میڈیا نے ٹورنامنٹ میں غیر ضروری طور پر اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کرکے ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا ہے، یہ دباؤ بھارت کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا میں نرمی۔ حرم میں تقریباڈیڑھ سال بعد پہلی نماز جمعہ کا بھرپور اہتمام