ڈالر کی اڑان جاری۔۔نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 174 روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ساڑے پانچ ماہ میں ڈالر 22 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
7مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا ۔تین ماہ میں تجارتی خسارہ سو فیصد بڑھ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلاھار بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
معاشی ماہر اسد رضوی کے مطابق ڈالر سکوک بانڈز اور بیرونی قرض کی مد میں 1ارب 64 کروڑ ڈالر60 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔روپے پر بڑی ادائیگی پر دباﺅ دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان کے بیرونی قرضے امریکی ڈالر میں 122 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم کا متوقع لانگ مارچ۔۔ سیکیورٹی سخت ۔۔میٹرو سروس معطل