(24 نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے مہنگائی کےخلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کے لئے ڈاکٹرز، لیبر اور تاجر سمیت تمام تنظیموں اور ونگز کو ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)صدر ن لیگ پنجاب راناثنا اللہ نے لیبر اورتاجر تنظیموں کو مظاہروں میںشرکت یقینی بنانے اور حکومتی نااہلی ،کرپشن ،مہنگائی پہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔
رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے قوم کو نجات مل سکتی ہے۔ یہ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔اللہ ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لئے عوام گھروں سے نکلیں، اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔
صدر ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور جین مندر چوک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا ۔مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی) سے ریلی نکالی جائے گی،مری مال روڈ پر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت احتجاج ہوگا ۔جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں احتجاج ہوگا۔ قصور میں ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ (شہباز خاں روڈ) میں احتجاج ہوگا میانوالی میں ریلوے اسٹیشن چوک،خوشاب میں مسلم لیگ (ن) ہائوس کے سامنے احتجاج ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: موسلاھار بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
ساہیوال میں جوگی چوک سے احتجاجی مظاہرہ دیپال ث چوک ساہیوال تک جائے گا۔ ملتان میں 24 اکتوبر اتوار کو دوپہر 2 بجے چوک حسین آگاہی سے احتجاجی جلوس نکلے گا ۔بہاولپور میں جمعہ کے روز فرید گیٹ کے سامنے احتجاج ہوگا ۔بھکر میں ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک،حافظ آباد میںضلعی سیکرٹریٹ فوارہ چوک نزد پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا ۔عرفان دولتانہ وہاڑی غلہ منڈی سے بلدیہ تک ریلی نکالیں گے 22اکتوبر کو جوہرآباد خوشاب میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
22اکتوبر بروز جمعہ ختم نبوت چوک لیہ میں احتجاج ہوگا۔ سیالکوٹ میں ہفتے کے روز 3بجے چوک علامہ اقبال میں مہنگائی کےخلاف احتجاج ہوگا۔ 23اکتوبر کو سنگلا نوالہ چوک خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔گوجرنوالہ پریس کلب کے سامنے اتوار کو 3بجے احتجاج ہوگا ۔ساہیوال میں اتوار کو جوگی چوک سے صدر بازار سے دیبا لپور بازار سے بلدیہ بازار گجرات میں اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا 24اکتوبر چوک حسین آگاہی ملتان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تنظیم کا متوقع لانگ مارچ۔۔ سیکیورٹی سخت ۔۔میٹرو سروس معطل