آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔وزارت خزانہ

Oct 22, 2021 | 13:31:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق  نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کی تکمیل کے لیے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے امریکا میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اور اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جلد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:      والد کے لائیو شو کے دوران بیٹے کی مداخلت۔دلچسپ تبصرے

مزیدخبریں