’جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی۔۔ 26 سال بعد بھی مقبول۔۔ آخری سین کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو ریلیز ہوئے 26 سال ہوچکے ہیں، لیکن اس کا جادو آج بھی ناظرین کے سر چڑھ کر بولتا ہے۔ 10 اکتوبر 1995 کو ریلیز کی گئی اس فلم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے تھے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور امریش پوری نے لیڈ رول کیا تھا۔ آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے اتنی زبردست اداکاری کی کہ وہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ ہوگئے۔
بھارت کی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ رومانٹک فلم تھی، لیکن اس میں فیملی، باپ بیٹے کے بدلتے رشتے، باب بیٹی کی رشتے، پیار، اظہار اور عاشق جوڑے کے ملن کو بہت ہی خوبصورتی سے سلور سکرین پر دکھایا گیا تھا۔ کاجول نے فلم کے 26 سال ہونے پر فلم کے آخری سین کے ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امریش پوری کاجول کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑے رہتے ہیں۔ پھر وہ کاجول کا ہاتھ چھوڑ کر کہتے ہیں کہ ’جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی...‘ اس ویڈیو میں کیپشن میں کاجول نے لکھا ہے کہ ’سمرن نے 26 سال پہلے ٹرین پکڑی تھی اور اس پیار کے لئے ہم آج بھی سبھی ناظرین کا شکریہ ادا کر رہے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ۔۔ سٹیج پر لڑکی کا امریکی گلوکار کیساتھ ڈانس۔۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔۔ویڈیو وائرل