(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستا ن کے جسٹس عمر عطاءبندیال نے خورشید شاہ کی ضمانت کاایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ تحریر کیا ہے، مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹ پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے، خورشید شاہ 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔
عدالتِ عظمیٰ کے مختصر فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل پر رہے گا، جبکہ رائل کورٹ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرے گی،سپریم کورٹ آف پاکستان کے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔وزارت خزانہ