مہنگائی سے پریشان عوام کو ماہانہ سبسڈی دینے کا پلان تیار

Oct 22, 2021 | 15:37:PM

(24 نیوز)حکومت  احساس پروگرام کے تحت  پسماندہ طبقے کو ماہانہ 1000 روپے بطور سبسڈی دے گی۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت 31 ہزار روپے سے کم آمدن والوں کو  1000 روپے احساس کفالت پروگرام کے تحت دے گی۔

اشیا خوردونوش پر سبسڈی کیساتھ ساتھ عوام کو ماہانہ پیسے بھی ملیں گے۔ یہ رقم کھانے پینے کی اشیا میں سبسڈی کے علاوہ عوام کو دی جائے گی۔

حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اس سال 72 ارب روپےکی سبسڈی کا تخمینہ لگایا ہے۔صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یہ سبسڈی اس مالی سال میں دی جائے گی۔

پنجاب حکومت 37 ارب،خیبر پختونخوا 12 ارب روپے، سندھ حکومت 16 ارب اور بلوچستان میں 4 ارب روپے کا سبسڈی پیکج دیا جائے گا۔

اسی طرح آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 5 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ یہ سفارشات وزیر اعظم پاکستان کو باقاعدہ پیش کردیں گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔جہاز سے انسانی فضلہ کسی کے اوپر بھی گر سکتا ہے
 

مزیدخبریں