(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبے کے امور اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں عوامی ریلیف پر توجہ ہے، صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے قبل وزیراعظم نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کی، اس ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی،جبکہ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو دورہ یورپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دور ہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس انتہائی خوش ۔۔ نائل نصر اور جینیفر کی شادی کی تصاویر شئیر کردیں