حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب ملکی تباہی ہے۔۔ شہبازشریف

Oct 22, 2021 | 16:23:PM

 (24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کر کے حکومت پر عدم اعتماد کریں، حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔
صدر ن لیگ نے پارٹی کو جاری ہدایات میں کہا کہ مرکز، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کو ماہانہ سبسڈی دینے کا پلان تیار

مزیدخبریں