ملک بھر میں مہنگا ئی کے خلاف احتجاج

Oct 22, 2021 | 16:46:PM

(24 نیوز)بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف کراچی، لاہور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، چمن، مہمند سمیت مختلف شہروں میں نون لیگ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ نون نے مہنگائی کےخلاف جین مندرچوک پراحتجاج کیا، احتجاج میں شامل نون لیگی کارکنوں نے یوٹیلٹی بلز اور روٹیاں اٹھا رکھی ہیں۔گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائی پاس کے قریب راستے بند کرنے کیلئے کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔

 استور میں مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ نون استور کے زیر اہتمام بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،  جنرل سیکرٹری ن لیگ استور رانا فاروق کا29 اکتوبر کوضلع میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کا اعلان۔ مظاہرے کے باعث گلگت راولپنڈی سڑک پر ٹریفک معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔جہاز سے انسانی فضلہ کسی کے اوپر بھی گر سکتا ہے

لاڑکانہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جناح باغ چوک پر احتجاج کیا گیا، جیکب آباد میں پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی نے احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کے شرکا ء کاکہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔سکھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے گھنٹہ گھرچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے۔

 پی ڈی ایم نےچمن کے میزئی اڈا میں احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی نکالی جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پرٹریفک معطل رہی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وادی زیارت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ کے داخلے بند۔۔ تحریری امتحان ۔۔انٹرویو کا شیڈول جاری

مزیدخبریں