ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : آئرلینڈ کو شکست ۔۔نمیبیا نے سپر 12کیلئے کوالیفائی کرلیا

Oct 22, 2021 | 17:27:PM
آئر لینڈ اہم کامیابی
کیپشن: آئر لینڈ کی ٹیم فتح کے بعد جشن منا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے اہم میچ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سپر 12راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں  کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے میچ میں نمیبیا کو اہم کامیابی مل گئی ہے ۔آئرلینڈ نے نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 125رنز بنائے،پال سٹرلنگ نے سب سے زیادہ 38رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کیون او برائن25اورکپتان اینڈی بالبرائن21سکور بناکر نمایاں رہے ۔نمیبیا کے جین فرائی لنک نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

126رنز کا ہدف نمیبیا کی ٹیم نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 18اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا،کپتان جیرہارڈ ایراسموس نے 53رنز کی شاندار  اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 14گیندوں پر 28سکور بنائے۔

 یاد رہے ٹی 20 ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹ سے جبکہ بنگلادیش نے پاپوا نیو گنی کو 84 رنز سے ہرا کر سپر 12 میں کوالیفائی کرلیا۔

پہلے مرحلے کے گروپ اے میں سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں سپر 12کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میں دپیکااور رنویر سنگھ کی ٹیم کی انٹری ۔۔۔