(24نیوز)امریکا اور چین کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ۔امریکا نے تائیوان کے معاملے پر چین کو بڑی دھمکی دیدی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے اپنے سیاسی حریف چین کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے چین کے خلاف تائیوان کے دفاع کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر تائیوان پر حملہ کیا تو اس کا دفاع کریں گے ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے اتحادیوں کی حفاظت کا مقدس عہد کیا ہوا ہے، جس طرح نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ایسے ہی تائیوان کی بھی حفاظت بھی کریں گے۔جبکہ چین کا اس پر پہلے سے ہی موقف ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی ملک کا تائیوان سے متعلق بیان ریڈ لائن کو کراس کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان یہ کوئی پہلی مرتبہ کشیدگی نہیں ہوئی بلکہ اکثر و بیشتر ہی ان کے درمیا ن کشیدگی ہوتی رہتی ہے
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ سے قبل ہی ہیک