وزیر اعلیٰ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرا ت کے لیے کمیٹی بنادی

Oct 22, 2021 | 17:49:PM
عثمان بزدار،راجا بشارت،چو دھری طہیر،ٹی ایل پی
کیپشن: عثمان بزدار،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرا ت کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کمیٹی میں راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و امان کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یا د رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی آج ملاقات ہو ئی،اس ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان بھی موجودتھے۔ وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ مزید جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پبلک سروس کا امتحان دینے والوں کیلئے بڑی خبر