کم از کم تعلیمی قا بلیت انٹر میڈیٹ ۔۔ٹیچرز کی بھرتیاں شروع

Oct 22, 2021 | 18:43:PM

(24نیوز)پنجاب بھر کے 3 ہزار 956 ایلمنٹری سکولوں میں 2 ٹیچرز انٹرن رکھے جاسکیں گے، جن میں لاہور کے 25 آفٹرنون سکول بھی شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ایلیمنٹری ایجوکیشن) پنجاب نے انصاف آفٹرن سکولز پروگرام 2022 کے لیے اساتذہ کی بھرتی کے سلسلے میں 21 اکتوبر 2021 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیاتھا، جس کے بعد سکول کونسل کو انصاف آفٹرنون سکول میں سکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی کی اجازت مل گئی۔

انصاف آفٹرنون سکولز میں خواہشمند مرد اور خواتین اپلائی کرسکتے ہیں،اس کے لئےمردوں کی عمر 20 سے 50 سال اور خواتین کے لئے20 سے 55 سال رکھی گئی ہے۔ تعلیمی قابلیت کم سے کم انٹر میڈیٹ جبکہ ہائر ایجوکیشن کے لئے اپلائی کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ایک سکول کے لئے دو اساتذہ اور ایک ہیڈ ماسٹر مقرر کیا جائے گا۔

مزید معلومات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں:

www.employeesportal.info

مزیدخبریں