حکومت کا کم آمدنی والے طبقے کو ڈائریکٹ سبسڈی دینے کا پلان تیار

Oct 22, 2021 | 19:04:PM

(24نیوز)حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر مہنگائی کا توڑ نکال لیا ۔اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر  ماہانہ سبسڈی  کا  پلان تیارکرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر ایک معاشی پیکج تیار کیا ہے ۔یہ معاشی پیکیج وزیراعظم کی مشیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تیارکرایا ہے  ۔اس معاشی پیکیج کے تحت عوام کو  اشیا خوردونوش پر سبسڈی کیساتھ ساتھ  ماہانہ پیسے بھی ملیں گے  ۔اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا  پر سبسڈی بھی دی جائے گی ۔حکومت کے معاشی پیکیج کے مطابق احساس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد کو سبسڈی کی مد میں ماہانہ 1000 روپے الگ سے دیا جائیگا ۔  31 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو سبسڈی کیساتھ ساتھ 1000 روپے احساس کفالت پروگرام کے تحت بھی دئیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اس سال 72  ارب روپےکی سبسڈی کا  تخمینہ لگایا ہے ۔صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یہ سبسڈی اس مالی سال دی جائے گی ۔ معاشی پیکیج کے تحت پنجاب حکومت 37 ارب ،خیبر پختونخوا 12  ارب روپے کی سبسڈی دے گی جبکہ سندھ حکومت 16 ارب اور بلوچستان میں 4 ارب  روپے  کا سبسڈی پیکج  دے گی ۔ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 5 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ سفارشات وزیر اعظم عمران خان  کو باقاعدہ پیش کردیں گئی ہیں ۔وزیر اعظم   نے سبسڈی پر مزید کام کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ سبسڈی عارضی طور پر مالی سال 2021_22 کے لیے  ہوگی ۔جبکہ پیٹرول ،اور دیگر کھانے کی اشیا پر سبسڈی کا طریقہ کار ہوگا تاکہ پسماندہ طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلف ملے ۔

یہ بھی پڑھیں:

مزیدخبریں