ورلڈ کپ جیتنے تک شادی نہ کرنے کا اعلان....معروف کر کٹر کا بیان بھی سامنے آگیا

Oct 22, 2021 | 19:16:PM

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) افغانستان کے سپن سٹار راشد خان نے شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راشد خان کا کہنا ہے کہ جب تک ورلڈ کپ جیت نہیں لیتے، تب تک شادی نہیں کریں گے، توجہ شادی کے بجائے ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی بھی نہیں کہا بلکہ جب میں نے اس بارے میں سنا تو کافی حیران بھی ہوا، میں نے دراصل یہ کہا تھا کہ اگلے 3 برس میں ہمیں تین ورلڈ کپ جیتنے ہیں، میرا ذہن اس دوران صرف کرکٹ پر ہی مرکوز رہے گا اور اس کے بعد ہی میں شادی کروں گا۔

یا د رہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرو ل کے بعدراشد خان کی فیملی بدستور ننگرہار میں ہی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکول جانے والابچہ ایک بچے کا باپ بن گیا

مزیدخبریں