(24نیوز)مذہبی تنظیم کے لانگ مارچ پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی تنظیم نےلانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا ،مذہبی تنظیم کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی کہ کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گااور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ پولیس ڈیوٹی کو بھی الرٹ کر دیا گیا تمام اہلکار غیر مسلحہ سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کرد یئے گئے۔
مدرسہ کے باہر بتدریج کارکنوں کی تعداد میں اضافہ، تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں پہنچ گئی۔ پولیس کے سات ہزار اہلکار تعینات ۔مذہبی تنظیم کے کارکنان پر ایم اے او کالج کے مقام پر شیلنگ شروع، پولیس نے اب تک 2 ہزار 25آنسو گیس شیل فائر کر دیئے اورمزید شیل پولیس لائن سے منگوا لیے ۔
یہ بھی پڑھیں:سکول جانے والابچہ ایک بچے کا باپ بن گیا