اسلام آباد، بھارہ کہو میں چھاپے ۔گراں فروشی اور پلاسٹک بیگ کے استعمال پر وارننگ

Oct 22, 2021 | 20:58:PM

(24نیوز)اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انتظامیہ کی کارروائی،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی سربراہی میں بھارہ کہو کے علاقوں میں چھاپے ۔گراں فروشی اور پلاسٹک بیگ کے استعمال پر وارننگ دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپس ،سکول اور مارکیٹوں میں کرونا ایس او پی عمل درآمد کروانے کے لئے کارروائی کی گئی۔ سملی ڈیم روڈ اور ڈپلومیٹک انکلیو میں چیکنگ کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شکارپور میں کوچ الٹ گئی۔ خواتین بچوں سمیت 21 مسافر زخمی

مزیدخبریں