ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔۔ ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے مہنگائی میں 1.38 فیصد اضافہ ہوگیا ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد ہوگئی۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 15.72 فیصد تک پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 27 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا ۔ ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے 77 پیسے ہوگئی ۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا ۔ گھی 6 روپے 67 پیسے فی کلو مہںنگا ہوا ادارہ شماریات چینی 42 پیسے مہنگی ہوگئی۔ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات اور لہسن بھی مہنگا ہوا۔ آلو ، انڈے ، دودھ ، دہی ، مٹن ، دال ماش بھی مہنگے ہوگئے۔
ایک ہفتے میں سات اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔زندہ مرغی 6 روپے 34 پیسے سستی ہو ئی۔ 20 کلو آٹےکا تھیلہ 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا۔ حالیہ ہفتے دال چنا، دال مونگ ، پیاز اور گڑ بھی سستے ہوئے ۔حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
یہ بھی پڑھیں:شکارپور میں کوچ الٹ گئی۔ خواتین بچوں سمیت 21 مسافر زخمی