آٹا چورو،چینی چورو، ہماری جان چھوڑو۔۔وزیراعلیٰ سندھ کا ریلی سے خطاب

Oct 22, 2021 | 21:34:PM

(24نیوز)وزیر اعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے حکمرانو اس ملک سے نکل جاؤ، عوام کا جینا دوبھر ہو گیاہے، تین برس میں مہنگائی کا طوفان آ چکا۔

تفصیلا ت کےمطابق سید مرا د علی شا ہ کا ایک ریلی سے خطاب میں کہنا ہے کہ  جب تک یہ رہیں گے،لوگوں کو سکون نہیں ملے گا۔ آٹا اور چینی کی قیمت بھی پہنچ سے باہر ہے۔ ان حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں ہے۔ عوام کا سمندر ان کو ڈبو دے گا۔ آج کی ریلی میں مجھ سمیت کابینہ کے ارکان شریک ہیں۔ اسلام آباد میں بیٹھے گدھے عوام کو گھوڑوں پر لے آئے ہیں۔ عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔یہ حکومت جب تک رہے گی عوام بے سکون رہے گی۔ چینی تین سال پہلے 50 روپے کلو تھی، آج اس کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ آٹا چورو،چینی چورو، ہماری جان چھوڑو۔ حکمرانوں سے نجات صرف بلاول بھٹو سے ممکن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ آباد میں پنج پلہ ہیڈ پر خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

مزیدخبریں