(24نیوز) 24نیوز کی سپیشل کرکٹ ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں مہمان کرکٹرز نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی ناکامی کی وجہ ٹیم ورک کے فقدان کو قرار دیا۔
سلیم ملک نے کہا کہ میچ جیتنے کے لئے مائنڈ سیٹ کی بہت اہمیت ہوتی ہے کہ اپنی مخالف ٹیم کو کیسے پڑھنا ہے اور حالات کے مطابق کیسے حکمت عملی تیار کرنی ہے لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم میں ٹیم ورک اور مناسب پلاننگ کا فقدان نظر آیا جس کی وجہ سے وہ ہار گئے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے ایک ٹیم کی طرح کھیلنے کے بجائے انفرادی کھیل پر توجہ دی جو کہ ان کی شکست کا سبب بنی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ویون رچرڈ نے اپنے دور میں ٹیم ورک پر توجہ دی اور وہ دنیائے کرکٹ پے چھائے رہے مگر اب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ اندرونی سیاست کا شکار ہو کر تباہ ہو گئی اور انجام یہ ہوا کہ آج ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ 24نیوز کی سپیشل کرکٹ ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کچھ نہیں سیکھا اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام رہے۔
سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کے مائنڈ سیٹ کو حرف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنی توجہ اپنے کھیل کی طرف مرکوز رکھتے ہوئے ٹیم ورک کا شیرازہ بکھیر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی ذاتی انا ان کے کھیل پر حاوی رہی حالانکہ کھلاڑی کھیل سے ذیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہوتا۔آئرلینڈ کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے وہاب نے کہا کہ اس ٹیم نے اپنے مضبوط کریکٹر ظاہر کرتے ہوئے اچھی پرفارمنس دی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کو شکست دی۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کے ٹیم ورک کو حرف تنقید بنایا اور کہا کہ عام طور پر چھوٹی ٹیموں میں کمی پائی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نے باولنگ پر صحیح توجہ نہ دی ۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں مہمان کرکٹرز نے ٹیم ورک فقدان کو ویسٹ انڈیز ٹیم کی ہار کی وجہ قرار دے دیا
Oct 22, 2022 | 00:18:AM