(24نیوز) 24نیوز کی سپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں پاکستان انڈیا میچ کو جذبوں کی جنگ قرار دیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچوں میں جذبے لڑتے ہیں اور جذبے ہی کھیل کی جیت کا تعین کرتے ہیں کیونکہ کھلاڑی اپنی پوری جان لگا دیتے ہیں جیت کے حصول کے لئے۔
24نیوز کی سپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انڈیا کے کامیاب باولر ز جادیجا اور بھومرا کے انڈین ٹیم میں عدم شمولیت کو پاکستان کے لئے اچھا شگن قرار دیا اور کہا کہ انڈیا کی باولنگ لائن ماضی کے برعکس چار باولر ز تک محدود ہے جس وجہ سے پاکستان کو ایڈوانٹیج حاصل ہے۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامرنے پاکستانی ٹیم پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان دو سال سے نہیں کھیلا مگر وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اس کا ریکارڈ اچھا ہے جس کی وجہ سے اسے شامل کرنے کا فیصلہ درست ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک انڈیا میچ کو سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے جذبوں کی جنگ قرار دے دیا
Oct 22, 2022 | 00:21:AM