نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی افسر گرفتار

Oct 22, 2022 | 10:51:AM

(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح عوام کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

بلدیہ ٹاؤن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اشرف علی قائم خانی عرف کیپٹن اور سید عرفان علی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیتا تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مجسٹریٹ کا روپ میں شہریوں کو تاوان کے لیے اغواء کرنے والا گروہ گرفتار

   گرفتار ملزمان نے 17 اگست 2022ء کو عبدالصمد اور نعمان نامی شہریوں سے 12 لاکھ وصول کرکے ایف آئی اے اور محکمہ صحت میں ملازمت کے جعلی تقرر نامے ان کو دیے۔ ملزمان کے قبضے سے سرکاری محکموں کے جعلی بھرتی لیٹر اور جعلی شناختی کارڈز برآمد ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف متاثرہ فریقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے دیگر متاثرین سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں ۔

مزیدخبریں