تھانے سے 2 کروڑ چوری کا کیس، ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس اہلکار عدالت میں پیش

Oct 22, 2022 | 11:12:AM
تھانے سے 2 کروڑ چوری کا کیس، ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس اہلکار عدالت میں پیش
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں آرٹلری میدان تھانے سے دو کروڑ سات لاکھ روپے چوری کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس میں گرفتار تین پولیس اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ مزید تفتیش کی جاسکے۔

عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک کی توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیے: نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی افسر گرفتار

عدالت نے مزید آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔ گرفتار پولیس اہلکاروں میں شہباز، دانیال اور راحیل شامل ہیں۔ ملزمان پر آرٹلری میدان تھانے میں رکھی گئی کیس پراپرٹی رقم کی چوری کا الزام ہے۔