سارہ انعام قتل کیس: ملزمہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Oct 22, 2022 | 11:29:AM
سارہ انعام قتل کیس: ملزمہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔

کیس کی سماعت معزز جج عامر عزیز نے کی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ثمینہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی جسے جج عامر عزیز نے منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے: تھانے سے 2 کروڑ چوری کا کیس، ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس اہلکار عدالت میں پیش