اچھا کھانا آپ کی عمر میں دس سال تک کا اضافہ کیسے کرسکتا ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )سائنسدانوں کے مطابق اگر درست غذائی عادات اپنائی جائیں تو اس سے عمر میں دس برس کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے، اس کی تصدیق کے لیے انہوں نے ایک درست ترین کیلکیولیٹر بھی بنایا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایک تحقیق پبلک لائبریری آف سائنس میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈی ٹرینیئن طرز کی غذا نہ صرف امراض کو بھگاتی ہیں بلکہ اس سے اوسط عمر بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے،وجہ یہ ہے کہ اس ڈائٹ نظام میں سرخ گوشت اور ڈیری مصنوعات کا بہت ہی کم استعمال کیا جاتا ہے۔سائنسدانوں نے کہا ہے گوشت کا استعمال کم کم کردیا جائے۔ پھلوں اور سبزیوں سمیت لوبیا، دالیں پھلیاں، گری دار میوے اور مکمل اناج کو روزمرہ کا معمول بنائیں تو یہ زندگی کی طوالت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سپر 12 مرحلہ: بڑی ٹیموں میں گھمسان کا رن آج سے پڑے گا
ناروے کی جامعہ برجین کے ماہر ڈاکٹر لارس فیڈنیس اور ان کے ساتھیون نے ہیلتھ میٹریکس اینڈ ایویلیوایشن (آئی ایچ ایم ای) عالمی امراض کی کیفیت پر 2019 کے سروے کے بعد غذائی کیلکیولیٹر بنایا ہے۔ ان کے مطابق اگر 20 برس کی عمر میں کھانے پینے کی بہتر عادات اختیار کی جائیں تو مرد اور عورت کی زندگی میں اوسط 10 سے 13 برس کا اضافہ ممکن ہے۔ یہاں تک کہ 60 برس کی عمر کے افراد بھی صحت بخش غذائیت سے اپنی عمر میں کم سے کم 8 برس کا اضافہ کرسکتے ہیں۔