عمران خان کی نااہلی ،حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطہ ہے :احسن اقبال

Oct 22, 2022 | 13:09:PM

Read more!

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی ،حکومت اور پی ٹی آئی میں  رابطہ ہے،پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان کو ریڈ لائن نہیں بنانا چاہئے۔

واضح رہے کہ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک بڑی سیاسی  پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ باہمی سیاسی تنازعات پر بحث اور انہیں طے کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے نمائندوں اور عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوئی ہے۔دونوں فریقین کے درمیان دو روز قبل ملاقات ہوئی اور اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عام انتخابات جلد کرائے جائیں بھلے ہی یہ آئندہ سال مارچ یا اپریل 2023 میں کرائے جائیں اور اس کے عوض وہ میثاق معیشت اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات کے معاہدے پر اتفاق کرے گی۔

مزیدخبریں