عمران خان حکومت کا فیصلہ ن لیگ کے گلے پڑ گیا

Oct 22, 2022 | 15:05:PM

(24 نیوز )عمران خان کے دور حکومت میں بڑھائی گئی قیمتیں موجودہ حکومت کے گلے پڑگئیں ۔جی ایس کے پاکستان نے پیناڈول ٹیبلٹس اور بچوں کے لیے سیرپ بنانے بند کر دیے۔

جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجر  نے  وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ کو خط لکھا ہے کہ پیناڈول ٹیبلیٹس، پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کے لئے سیرپ بنانا بند کر رہے ہیں، فرحان ہارون کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت 10 اپریل کو ختم ہوئی لیکن وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد اضافے کی سمری 12 جنوری 2022 کو منظور کی تھی ۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کے بیانات میں کھلا تضاد سامنے آگیا

 جی ایس کے پاکستان جنرل مینیجر  کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کر دیا ہے۔گزشتہ کئی مہینوں سے سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں،حکومت ڈریپ کی منظور شدہ قیمت منظور کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے۔

مزیدخبریں