(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قدر بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمت میں کمی ہوگئی۔
صرافہ ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر سستا ہونے پر پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ،ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 46 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 858 روپے کمی سے 1 لاکھ 25 ہزار 514 روپے کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کمی سے 1580 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر مہنگا ہوکر 1658 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں ججز تقرری کا معاملہ ، پاکستان بار کونسل نے بھی اعتراضات اٹھادیے