نواز شریف سے مولانا اسد محمود کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 22, 2022 | 17:47:PM
میاں نواز شریف، وفاقی وزیر مولانا اسد محمود، ملاقات،
کیپشن: میاں نواز شریف سے مولانا اسد محمود ملاقات کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے وفاقی وزیر مولانا اسد محمود نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے لیگی رہنماﺅں سمیت حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سے جے یو آئی ف کے رہنما اور وفاقی وزیر مولانا اسد محمود نے ملاقات کی،ملاقات میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ تفصیلات جانیے