مسلمان خاتون نے ہم جماعت ہندو کی طرف سے جنسی ہراسگی پرخودکشی کرلی

Oct 22, 2022 | 18:52:PM

(24نیوز) انڈیاکے شہر یوپی میں ایک مسلمان خاتون نے ہم جماعت ہندو کی طرف سے جنسی ہراسگی پر لائبریری کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

معتدل تجزیہ کاروں نے میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کو حرف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے صرف مسلمان ہونے کی بنا پر انتہا پسند میڈیا خاموش ہے جو کہ لوو جہاد پر دن رات شور مچاتا ہے ۔ ایک معتدل تجزیہ کار اشوک سوین نے میڈیا کی اس مجرمانہ خاموشی کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند میڈیا صرف اس وجہ سے خاموش ہے کہ لڑکی مسلمان تھی کیا لڑکی کا مسلمان ہونا ہی اس کاجرم ہے ۔ ان کا مزید کہاناتھا کہ انتہا پسند میڈیامسلمان مردوں کی ہندو عورتوں سے شادی کو لوو جہاد کا نام دیتے ہوئے اسے ہندو سماج پر مسلمانوں کی یلغار سے تشبیح دیتے ہوئے دن رات شور مچاتا ہے مگر اس جرم پر مکمل خاموش ہے جو کہ ایک مجرمانہ امر ہے ۔

مزیدخبریں