عمران خان خون خرابے کیلئے اسلام آباد آرہے ہیں، عطا اللہ تارڑ کا الزام 

Oct 22, 2022 | 19:01:PM
مسلم لیگ ن، رہنما عطا اللہ تارڑ، ریڈ زون، عمران خان، خون خرابے،
کیپشن: عطا اللہ تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑنے الزام عائد کیا ہے کہ ریڈ زون میں ہونے والے واقعے سے ثابت ہوا کہ عمران خان خون خرابے کیلئے آرہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ تاریخ پہ تاریخ دی جا رہی ہے،عمران خان منتیں کر رہے ہیں کہ باہر نکل آؤ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کہیں 40 لوگ نکلے اور کہیں 50 ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ کل ریڈ زون میں فائر چلا،ریڈ زون میں فائرنگ واقعے سے ثابت ہوا کہ عمران خان خون خرابے کیلئے آرہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پچھلی بار پنجاب پولیس اور کے پی پولیس آمنے سامنے آگئی تھی،اگر میں پنجاب پولیس کو پیچھے نہ ہٹاتا تو کہا جاتا کہ پنجاب پولیس نے کے پی پولیس پر گولی چلائی،اب بھی اسلحہ  بردار جتھے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی؛ چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور