عمران خان کی نااہلی پر پی ٹی آئی کارکنان کا لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

Oct 22, 2022 | 19:44:PM

(24نیوز)توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کی نااہلی پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج  کیا۔ احتجاج پی ٹی آئی لندن کی طرف سے منعقد کیا گیا جس میں صدر پی ٹی آئی لندن وقاص ساگر سمیت نبیل قریشی، جہانزیب خان، فرزانہ مختار، سیدہ آمنہ علی،فہیم احمد، سعدیہ فہیم نے شرکت کی۔ مظاہرین نے عمران خان کے حق میں اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں