اے ایس ایف کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی , 1461 گرام ہیروئن برآمد

Oct 22, 2022 | 21:05:PM
اے ایس ایف کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی , 1461 گرام ہیروئن برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے 1461 گرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ مسافر صاحب دین نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی- ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔