سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق مشیر داخلہ وا حتساب شہزاد اکبر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں فراڈ ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے نے دیگر کیساتھ مل کر جعلی وارنٹس اور بوگس عدالتی دستاویزات تیار کیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر عدالتی ریکارڈ تیار کر کے اسے استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اوڈیسہ میں 25 اکتوبر کوعام تعطیل کا اعلان